ڈسکہ (سی ایل نیوز وب ڈیسک) ڈسکہ الیکشن میں ایک انوکھا ووٹ کاسٹر بھی سامنے آٰیا ہے جسکا نام پاکستان خان ہے۔ موصوف کے شناختی کارڈ پر والدیت “لاکستان خان” درج ہے جبکہ اس شخص کا اپنا نام پاکستان خان ہے۔ عوام اس انوکھے نام سے کافی محظوظ ہوئے ۔
NA75 ڈسکہ میں الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار 60489 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئ کے علی اسجد ملہی 45154 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم ابھی حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔