362

پنجاب کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئیں، مریض خوار

لاہور (سی ایل نیوز) محکمی صحت پنجاب نے صوبے کے سات اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دیں۔ اس کے علاوہ 10 روز کے لئے سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ سکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تاہم میڈیکل امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سات اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں چار شعبوں کی او پی ڈیز 20 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کئیا گیا ہے۔ ان میں لاہور، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، ای این ٹی، ڈینٹسٹری اور آفتھلمالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم باقی شعبہ جات کی اوپی ڈیز کھلی رہیں گی۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش سے مریض خوار ہو رہے ہیں اور کوئ پرسان حال نہیں ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ کیا اس وقت کرونا کے مریض ہی ہیں؟ دوسری بیماریوں کے مریضوں کا کیا بنے گا۔ عوام شدید پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں