لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) کروڑوں روپے لگا کر ابابیل سکواڈ نامی لاہور پولیس کی فورس بھی رشوت خور نکلی۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں نے دوران گشت ایک شہری کو روکا۔ شہری کے پاس موٹر سائکل کے کاغذات نا ہونے پر ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں نے شہری سے رشوت لی ۔ رشوت لینے کی فوٹیج سامنے آنے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ شہری نے رشوت وصول کرنے شکایات اعلیٰ حکام کو درج کروا دی ہے۔
Courtesy: Lahore News