416

فکر نا کرنا میں رات تک گھر واپس آجاؤں گا، شہید کانسٹیبل محمد افضل کے بیٹے کی باپ سے آخری گفتگو

لاہور (سی ایل نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد افضل کے بیٹے نے باپ سے ہونے والی آخری گفتگو بیان کر دی۔ محمد واسد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابو جان دوپہر کو گھر کھانا کھانے آئے تھے۔ وہ وردی میں گھر آئے تھے اور کھانا کھاکر وردی میں ہی واپس چلے گئے۔ ابو نے کہا کہ فکر نا کرنا میں رات تک گھر واپس آجاؤں گامگر بیٹے کو کیا پتا تھا کہ باپ سے اسکی یہ آخری گفتگو ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد افضل شاہدرہ چوک میں ٹی ایل پی کے مظاہرین سے راستہ کھلوانے کی کوشش کررہے تھے جب انھیں مظاہرین نے شدید زدوکوب کئیا اور باالآخر شہید ہو گئے۔لاہور پولیس نے اس حوالے سے تھانہ شاہدرہ میں کانسٹیبل محمد افضل کی شہادت پر ٹی ایل پی کے درجن سے زائد کارکنان اور قیادت کے خلاف ایف آئ آر درج کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں