407

گوجرانوالہ میں ڈاکٹر نے مظاہرین کے تھپڑ کھا کرآکسیجن سلنڈر کی گاڑی چھڑوا لی

گوجرانوالہ (سی ایل نیوز) گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمٰن نے مظاہرین کے تھپڑ کھا کر آکسیجن سلنڈر کی گاڑی چھڑوا کر ہسپتال پہنچا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس نے بتایا کہ لاہور سے آکسیجن سلنڈر لانے والی گاڑی کو قلعہ بائ پاس کے قریب مظاہرین نے روک لیا۔ انھیں جب اس واقعے کا علم ہوا تو ایم ایس کے مطابق وہ خود موقع پر پہنچے اور مظاہرین کی منت سماجت کی جس پر مشتعل مظاہرین نے ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی، مگر ایم ایس ڈٹے رہے اور باالآخر گاڑی چھڑوا کر ہسپتال لیجانے کا بندوبست کئیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس نے مزید بتایا کہ اسپتال میں 150 مریض آکسیجن پر تھے اور اگر بروقت آکسیجن ناپہنچتی تو کئ مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سعد رضوی کی گرفتاری سے ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوئے اور بد ترین ٹریفک جام لگ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں