374

اداکارہ میرا نے حکم کے باجود پاکستان جانے سے انکار کر دیا، سسرلایوں نے پولیس بلالی

نیو یارک (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے ایک بار پھر ڈارامہ شروع کر دیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے امریکی حکام کی ہدایت کے باوجود امریکہ چھوڑنے سے انکار کردیا اور سسرال میں نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔ تنگ آکر سسرالیوں نے پولیس بلوا لی جو میرا کو ائر پورٹ لے کر گئے، تاہم میرا وہاں بھی ڈرامہ کرتی رہیں اور پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا۔

میرا کے سسر راجہ خالد پرویز نے بتایا کہ میرا ایک بھارتی اداکارہ ڈولی بندرہ کی باتوں میں آکر یہ سب ڈرامہ کر رہی ہے جو اس سے فون پر بات کر کے اسے اکساتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے میرا کو پاکستان جا کر علاج کروانے کا مشورہ دیا جس پر وہ ڈرامہ کرنے لگیں اور تنگ آکر ہمیں پولیس بلوانی پڑی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا چند دن پہلے کرونا ویکسین لگوانے گئیں تو ڈاکٹرسے پروٹوکول مانگنے لگی جس پر ڈاکٹر نے پولیس بلوالی اور میرا کو پاگال خانے داخل کروا دیا گیا۔ بعد ازاں امریکی حکام نے میرا کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا کہا جس پر اب ایک نیا ڈرامہ شروع ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک میرا بھی امریکہ میں ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں