لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور میں ریڑھی بان کو وردی والے کو مفت چائے نا دینا مہنگا پڑ گیا۔ تھانہ شادمان کے کانسٹیبل مدثر بٹ نے مفت چائے دینے سے انکار پر غریب ریڑھی بان پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہری اسحاق نے بتایا کہ وہ لاہور میں جیل روڈ پر چائے کی ریڑھی لگاتا ہے جہاں تھانہ شادمان کا کانسٹیبل مدثر بٹ روزانہ چائے پی کر جاتا اور پیسے بھی نہیں دیتا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ریڑھی بان نے چائے دینے سے انکار کئیا تو کانسٹیبل آپے سے باہر ہو گیا اور تھپڑوں، گھونسوں اور ٹھڈوں سے بد ترین تشدد کئیا۔ اس پر بھی جی نا بھرا تو پستول کے بٹ مار مار کر غریب کو لہو لہان کر دیا۔ ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ پولیس کسی قسم کی کارروائ نہیں کر رہی اور جب علاقہ مجسٹیرٹ کو درخواست دی تو اس نے بھی میڈیکل کروانے کا بول دیا۔
تاہم ڈی آئ جی آپریشینز ساجد کیانی نے کانسٹیبل مدثر بٹ کو معطل کر کے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئ جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔