لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ FIA کا سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ کا انتہائ قابل افسر آج کل اپنی ایمانداری کی سزا معطلی کی شکل میں کاٹ رہا ہے۔ معروف صحافی حسن نثار نے اپنے کالم میں لکھا کہ آصف اقبال وہ شخص ہے جس نے سینکڑوں لڑکیوں کو خودکشی کرنےسے بچایا اور انھیں بلیک میل کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ثابت کئیا کہ اس ملک میں ابھی ایماندار اور درد دل رکھنے والے افسران موجود ہیں۔
اطلاعات کےمطابق انچارج سائبر کرایم ونگ ایف آی اے، آصف اقبال کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کے جرم میں معطل کر دیا گیا ہے اور وہ گزشتہ کئی مہینوں سے معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ حسن نثار نے مزید لکھا کہ آصف اقبال پر الزام ہے کہ انھوں نے بلا اجازت سوشل میڈیا استعمال کئیا۔ اگر سائبر کرائم والے ہی سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟
اطلاعات کے مطابق اس مضحکہ خیز معطلی کے پیچھے تحریک انصاف کی خاتون وزیر اور اسکی بیٹی جو “عورت گینگ” کی کارکن ہے کا ہاتھ ہے۔ تاہم حکومت یا ادارہ ابھی تک کسی قسم کا موقف دینے سے قاصر ہے۔ سوشل میڈیا پر آصف اقبال کی بحالی کےلئے باقاعدہ ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔