270

حکومت نے ڈاکٹروں پر بڑی پابندی عائد کر دی۔ عوام کے لئے خوشخبری

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ملک بھر کر تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں پر بڑی پابندی عائد کر دی۔ ڈاکٹروں کو پابند کئیا گیا ہے کہ وہ مریضوں کو برانڈڈ ادویات کا نام لکھ کر دینے کی بجائے دوائی کا فارمولا لکھ کر دیں گے تاکہ مریض کسی بھی سستے برانڈ کی دوائ خرید سکے۔ تمام صوبوں کو لکھے گئے مراسلے میں ڈریپ نے کہا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر ایکشن لئیا گیا۔ خط میں مزید یہ بھہی کہا گیا کہ مریضوں کو مجبورن وہی ادویات خریدنا پڑتی ہیں جس سے انکی مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عوام نے اس عمل کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح ڈاکٹرز کی کرپشن بھی رکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں