لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف آج صبح پنجاب پولیس کی جانب سے سخت ترین آپریشن کئیا گیا جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اب پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس اس آپریشن کی وجہ بتائ گئ ہے۔
ترجمان کے مطابق آج صبح ٹی ایل پی کے مسلح جتھوں نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کئیا جس کے نتیجے میں متعدد رینجرز اور پولیس اہلکار تھانے میں محصور ہو کر رہ گئے۔ شرپسندوں نے ڈی ایس پی نواں کوٹ فارق کو اغوا بھی کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شر پسندوں نے 50000 لٹر کا ایک آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا اور ڈی ایس پی سمیت اپنے مرکز میں لے گئے۔ تھانے پر پٹرول بموں سے بھی حملہ کئیا گیا۔ تاہم بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے تھانے کا قبضہ واپس لیا۔ ترجمان کے مطابق یہ آپریشن پہلے سے پلینڈ نہیں تھا بالکہ اس شرپسندی کو روکنے کے لئے فوری کئیا گیا۔