جھنگ (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستانی عجوہ کھجور مارکیٹ میں آگئ۔ اب سعودی عرب سے عجوہ کھجور نہیں منگوانی پڑے گی۔ تفصیلات کےمطاق جھنگ میں حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے عجوہ کھجور کے چند درخت تجرباتی بنیادوں پر منگوا کر انکی کاشتکاری کی۔ اب وہ درخت پھل دینے کے قابل ہوچکے ہیں اور ان درختوں کی کھجور مقامی مارکیٹ میں سپلائ کر دی گئ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کھجوروں کو تجارتی پیمانے پر اگانے کے لئے کسانوں کو جلد ہی یہ درخت سپلائ کئے جائیں گے۔ مارکیٹ میں دستیاب عجوہ کھجور اس وقت سعودی عرب سے درآمد کی جاتی ہے جس کی قیمت 2700 روپے سے لے کر 4000 روپے تک ہے۔ تاہم پاکستان میں اسکی کاشت سے یہ کھجور 1500 روپے تک دستیاب ہو گی۔ ذرعی ماہرین کہتے ہیں کہ کھجور کم پانی والی زمین پر آسانی سے اگائ جا سکتی ہے اور پاکستانی زمین اس حوالے سے انتہائ موزوں ہے۔
544