414

میں سیاسی پارٹی بنانے لگا ہوں۔ سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا دبنگ اعلان

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ میدان میں آگئے۔ اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ عمر شیخ صاحب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر انھیں جبری طور پر ریٹائر کئیا گیا تو وہ دہلی کے کیجریوال کی طرز پر ایک سیاسی جماعت بنا لیں گے جو لاہور کی حد تک ہو گی۔ اس جماعت کا نام “young patriots party” ہوگا۔

انھوں نے لکھا کہ موجودہ نظام نوجوانوں کےلئے امید کی آخری کرن ہے ۔ میری جماعت کے اراکین ماؤ کیپ پہنیں گے اور سوشل ریفارمز کے ذریعے تبدیلی کا آغاز کریں گے۔ انھوں نے مجھے سسٹم کے اندر رہ کر کام نہیں کرنے دیا تو میں اب سسٹم کے باہر آکر کام کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں