اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ کے وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا فیسبک اکاونٹ بند کر دیا گیا۔ علی محمد خان نے بتایا کہ فیسبک انتظامیہ نے فرانس کے ملعون صدر میکرون کے بارے میں انکی سینیٹ میں تقریر پوسٹ کرنے پر انکا اکاونٹ بند کر دیا ہے۔ تاہم وہ اس سے جھکنے والے نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ آزادی اظہار رائے کی عزت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ خود ہماری مقدس ہستیوں کی توہین کریں اور اگر ہم آگے سے جواب دیں تو انسے برداشت نہیں ہوتا۔
