434

مجھ پر میمزبناؤ اور اپنی ماں کو حرام کمائ کھلاؤ۔ عامر لیاقت حسین برس پڑے

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) معروف سکالر اور اینکر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر اپنی میمز بنانے والوں پر برس پڑے۔ اپنے وڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان پر میمز بناتے ہیں وہ شوق سے بنائیں اور ان میمز سے جو کمائ کریں اس حرام کمائ سے اپنی ماں کو روٹی کھلائیں اور ساتھ بتائیں کہ یہ انکی حرام کمائ ہے۔ مایوسی کے عالم میں عامر لیاقت حسین کاکہنا تھا کہ وہ اپنی میمز بنانے والوں سے ناراض نہیں بالکہ خوش ہہیں کہ چلو انکی وجہ سے کسی کو روزگار تو مل رہا ہے نا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ایس حرکتیں جان بوجھ کر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر سکیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی گزشتہ دنوں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرنے کی وڈیو اور ناگن ڈانس کی وڈیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا تھا اور عوام کی طرف سے شدید تنقید بھی کی گئ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں