لاہور (سی ایل نیوز رپورٹ) لاہور پولیس نے دو بھائیوں سے منشیات کی اتنی مقدار برآمد کر لی کہ رکھنے کو جگہ کم پڑ گئ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے دو بھائیوں علی حس اور احمد حس کو شک پڑنے پر روکا تو انکے پاس سے منشیات کی اتنی کھیپ برآمد ہوئ کہ پولیس بھی دنگ رہ گئ۔ پولیس کے مطابق برآمد کی گئ چرس کی مقدار 93 کلو یعنی 3 من بنتی ہے جو پولیس کی تاریخ میں منشیات کے خلاف چند بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قبائلی علاقوں سے چرس منگوا کر پنجاب میں فروخت کرتے تھے۔ گزشتہ دنوں بھی ملزمان چرس وصول کر کے گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ پولیس کو شک پڑنے پر چیکینگ کی گئ۔ دوران چیکنگ تمام سامان منشیات نکلا۔ ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمٰن بگٹی نے ملزمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنیٰ ڈی آئ جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے اس شاندار کامیابی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے۔
330