399

ماں مجھے تم سے محبت ہے، لیکن میں زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ میڈیکل امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے خودسوزی کر لی۔ افسوسناک تفصیلات

سکھر (سی ایل نیوز آن لائن) سکھر میں میڈیکل کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم سی کالج کے طالب علم طارق علی نے فائنل ائر کے امتحان میں فیل ہونے پر موت کو گلے لگا لیا۔ متوفی نے خود کشی سے قبل اپنی ماں اور بھائ کے نام پیغام بھی تحریر کئیا۔ اپنی تحریر میں طارق علی نے لکھا کہ ماں مجھے تم سے بہت محبت ہے۔ اسنے اپنے بھائ سے مخاطب ہوتے ہوئے ہوئے کہا کہ بھائ میں تمہارا خواب پورا نا کرنے پر شرمندہ ہوں۔ متوفی نے لکھا کہ وہ خوشی خوشی موت کو گلے لگا رہا ہے۔ تاہم طارق کے بھائ کا کہنا ہے کہ طارق ضرور کسی ذہنی دباؤ کا شکار تھا ورنہ بخیر ذہنی دباؤ کے کوئ خودکشی نہیں کرتا۔ تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق اپنی کلاس کا واحد طالب علم تھا جو فیل ہو گیا اور اسے اسی بات کا بہت رنج تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں