217

یوم علیؑ کے جلوس نکالنےکی اجازت، لیکن اعتکاف بارے کیا فیصلہ ہوا؟

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) ملک بھر میں یوم علی کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان تحفظ عزاداری کونسل نے کئیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے جلوس روائتی انداز میں نکالے جائیں گے۔ تاہم جلوسوں اور مجالس میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کئیا جائے گا۔ پنجاب میں جلوس نکالنے کا اعلان کئیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل علامہ راجا ناصر کا ٹویٹ بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے تصدیق کی کہ صدر عارف علوی نے انھیں فون کال پر بتایا ہے کہ یوم علی کے جلوسوں پر کسی قسم کی کوئ پابندی نہیں ہے۔

تاہم دوسری طرف پنجاب حکومت نے اعتکاف پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کئیا ہے۔

سنجیدہ حلقوں نے ان معاملات پر حکومتی غیر سنجیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کئیا ہےاور ان معاملات پر حکومت پر افسوس کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں