375

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے بعد ایک اور افسر کی دکاندار کو سرعام کان پکڑوانے کی وڈیو وائرل

سی ایل نیوز آن لائن۔ بیوروکریسی کس طرح عوام کا استحصال کر رہی ہے اسکی ایک مثال تو گزشتہ روزاے سی سیالکوٹ صدف کے نارواں روئے کے طور پر سامنے آئ جس پر صوبائ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے اچھی خاصی سرزنش کی ۔ اس کے بعد عوامی حلقوں نے اسکا سختی سے نوٹس لئیا اور فردوس عاشق اعوان کے اس عمل کو سراہا جبکہ ایک دعسرا طبقہ اے سی صاحبہ کو درست گردانتا رہا۔ تاہم ابھی یہ بحث سوشل میڈیا پر جاری تھی کہ ایک اور افسر کی عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے کی وڈیو وائرل ہو گئ ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا ایس او پیز چیکنگ کے نام پر ایک افسر دکاندار کو زبردستی سر عام کان پکڑوا کر تذلیل کر رہا ہے۔

https://twitter.com/MalangChokra/status/1389194857189625857

عوام نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس نے ان افسران کو اختیار دیا ہے کہ عوام کی اس طرح تذلیل کریں؟ سوشل میڈیا صارفین کی کثیر تعداد نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کہا ہے کہ جس عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے یہ افسران پلتے ہیں اسی عوام کو زلیل بھی کرتے ہیں۔ عوام نے حکام سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں