335

ہاؤسنگ سوسائیٹیز مجرموں کی پناہ گاہیں۔ لاہور کی نجی سوسائٹی سے بدنام زمانہ اشتہاری گوگی بٹ گرفتار

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز مجرموں اور اشتہاریوں کی پناہ گاہیں بن گئیں۔ لاہور پولیس نے ایک مشہور نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر بدنام زمانہ ٹاپ ٹین اشتہاری خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو 18 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آی اے اقبال ٹاؤن نے نجی لاہور ہنجروال کے قریب نجی سوسائٹی میں بڑی کارروائ کرتے ہوئے گوگی بٹ کو اسکے بیٹوں، صدر اچھرہ بازار، صدر وحدت روڈ اور دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے سی آئ اے اقبال ٹاؤن منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر اچھرہ بازار سے گزشتہ دنوں اچھرہ میں ہونے والے قتل سے متعلق تفتیش کی جار ہی ہے جس میں موصوف مبینہ ملزم ہیں۔ پولیس نے گوگی بٹ کے گھر سے سات جدید رائفلز اور ایک پستول بھی برآمد کئیا ہے۔ سی آئ اے اقبال ٹاؤن مصروف تفتیش ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز بھی اسی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارا تھا تاہم گوگی بٹ موقع پر موجود نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے گارڈز اور انتظامیہ نے پولیس چھاپے کی اطلاعات پہلے ہی دے دی تھیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اسی طرز پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کی جاتی ہے۔ انتظامیہ ایسے عناصر کو مکمل تحفظ فراہم کر کے اپنے کام لیتی ہے یہاں تک کہ رہائشیوں کو بھی ڈرانے دھمکانے کا کام کام لیا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ پولیس ذرائع بھی اس حوالے سے ہاتھ کھڑے کر چکے ہیں جسکی وجہ سے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں اور انھیں کوئ پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں