348

بدنام زمانہ گینگسٹر گوگی بٹ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مساجد میں اعلانات کروادئے

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر گوگی بٹ کی گرفتاری کے بعد مساجد میں اعلانات کروا دئے۔ شہر بھر کی مساجد میں اعلانات میں پولیس کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ جس کو بھی گوگی بٹ سے قبضہ، بھتہ یا کسی بھی قسم کی کوئ شکایت ہے تو وہ فوری متعلقہ تھانے سے رابطہ کرے، اسکی شکایت پر فوری کارروائ عمل میں لائ جائے گی۔ اعلانات میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئ تھانے نہیں جا سکتا تو وہ پولیس شکایات سیل 8787 کال کرکے بھی اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ شب ایک مشہور نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر بدنام زمانہ ٹاپ ٹین اشتہاری خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو 18 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاتھا جنھیں سی آئ اے اقبال ٹاؤن میں قید رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں