403

لاہورمیں کرونا کے 25000 مریض لاپتہ، تہلکہ خیزانکشاف

لاہور (سی ایل نیوزآئن لائن) لاہور شہر میں کرونا کے 25000 مریض لاپتہ۔ انتظامیہ نے سر پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کرونا مریضوں کی تعداد 163575 ہے جن میں سے 34565 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3577 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے ان اعدادوشمار کی روشنی میں کل مریضوں میں سے قریبن 25000 مریض لاپتہ ہیں جنکی کسی جگہ پر کوئ رجسٹریشن نہیں ہے۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے کیونکہ یہ تعداد محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہے تاہم لاکھوں ایسے مریض ہیں جو کہیں رجسٹرڈ ہی نہیں۔ تاہم حکومتی ذرائع اس حوالے سے مکمل خاموش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں