فلوریڈا (سی ایل نیوز آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ مال میں شدید فائرنگ کی اطالعات۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے ایوینٹرا مال میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے۔ تاہم فائرنگ کرنے والا ابھی تک شاپنگ مال کے اندر ہی ہے ۔ پولیس کے مطابق اب تک تین افراد کو زخمی حالت میں جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم فائرنگ کرنے والوں نے ابھی تک مال میں موجود افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس حوالے سے پولیس ابھی مزید تفصیلات نہیں بتا رہی آیاکہ فائرنگ کرنے والے کتنے افراد ہیں۔ جبکہ شابپنگ مال کے اندر مسلسل فائرنگ کی آوازین آرہی ہیں جس سے خدشہ ظاہر کئیا جا رہے ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
406