لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او شیخ احمد کا لاک ڈاؤن کے نام پر شہریوں پر بد ترین تشدد۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانیدار صاحب بازار مکمل بند ہونے کے باوجود بدمعاشوں طرح ڈنڈاپکڑے سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے ہیں اور راہ چلتے شہریوں پر بد ترین تشدد کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر کے لائن حاضر کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
358