گڑگاؤں (سی ایل نیوز آن لائن) بھارتی ریاست گڑگاؤں میں ڈاکٹرز ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 25 کرونا مریض دم توڑ گئے۔ ہسپتال میں عملے کا کوئ ایک فرد بھی موجود نہیں جبکہ داخل مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک شخص نے وڈیو بنا کر بھارتی حکومت کا منہ کالا کر دیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور آئ سی یو خالی پڑا ہے جہاں نا تو کوئ ڈاکٹر ہے نا ہی کوئ اٹینڈینٹ۔ ہسپتال میں کرونا سے دم توڑنے والوں کی لاشیں پڑ ی ہیں مگر اٹھانے والا کوئ نہیں ہے۔ لواحقین اس بے حسی پر اتنے حیران ہیں کہ کچھ بولنے سے قاصر ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک نئ تاریخ لکھی جارہی ہے جسکی آج تک کی انسانی تاریخ میں کوئ مثال نہیں ملتی۔
407