387

پاکستان تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو حتم کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے”۔ انھوں نے یہ بات او آئ سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو یکجا کیا جائے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ زیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، جارحیت کرنے والے اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ایک صف میں نہ کھڑا کیا جائے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں میڈیا ہاؤسز کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، مشکل وقت میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین میں سیز فائر ہماری ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 181 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں