اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) فلسطینی صحافی جلال محمود فلسطینی لوگوں پر ملعون اسرائیل کے ظلم و ستم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے رو پڑے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جلال محمود مظلوم فلسطینیوں کا اسرائیلیوں کے ہاتھوں حال بیان کررہے تھے کہ وہ آخر کار اپنے جذبات پر قابو نا رکھ سکے اور زاروقطار رونے لگے۔ انکا کہنا تھا کہ آخر مسلم حکمران اپنی آنکھوں سے انتا ظلم وستم دیکھ کر خاموش کیوں ہیں۔ اب اس سے زیادہ اور کیا ظلم ہو گا۔ فلسطینیوں پر دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کئیا جا رہا ہے جسے دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے مگر کوئ ایک بھی حکمران ایسا نہیں جس کا ضمیر زندہ ہو۔ وہاں بچے، بوڑھے جوان جانوروں کی طرح کٹ رہے ہیں اور کوئ انکی چیخ وپکار سننے والا نہیں۔
446