385

چئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے قانون کو جوتے کی نوک پررکھ دیا۔ کروناٹیسٹ کروائےبغیرائرپورٹ سے نکل گئے۔ انتظامیہ منتیں کرتی رہی

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) چئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض اپنی اہلیہ سمیت کرونا ٹیسٹ کے بغیر ہی لاہور ائر پورٹ سے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ ائرپورٹ انتظامیہ منتیں کرتی رہی مگر فرعونیت میں ڈوبے ملک ریاض اور دیگر افراد آرام سے ائرپورٹ سے باہر نکل گئے۔ بعد ازاں انتظامیہ نے محمکہ صحت کی ٹیمیں ٹیسٹ کے لئے گھر بھیجیں تو وہاں بھی صاف انکار کر دیا۔

علامہ اقبال ائرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے حکومت پاکستان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چئرمین ملک ریاض اپنی اہلیہ اور تین دیگر افراد کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے سے لاہور ائرپورٹ پہنچے۔ ائرپورٹ انتظامیہ نے این سی او سی کے احکامات کے مطابق کرونا ٹیسٹ کروانے کا بولا مگر موصوف نے جواب دینا تک گوارہ نا کئیا اور آرام سے چلتے ہوئے ائرپورٹ کی حدود سے باہر نکل گئے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیمیں ملک ریاض کے گھر بھیجی گئیں تو انھیں بھی نمونے دینے سے انکار کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں