516

سلمان خان کی فلم رادھے بری طرح فلاپ۔ صرف 60 ہزارروپے کمائے

ممبئ (سیل ایل نیوز ویب ڈیسک) بالئ وڈ دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان کی نئ فلم رادھے بری طرح پٹ گئ۔ کرونا لاک ڈاؤن کے باعث فلم گزشتہ 6 دنوں میں صرف 60 ہزار ہندوستانی روپے کا بزنس کرسکی۔

جیو نیوز کے مطابق اس فلم کو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک بھارتی ریاست تریپورہ کے 3 سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

سنیما گھروں میں کورونا کرفیو کے باعث فلم کے روزانہ 11 شو ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 10 ہزار 432 بھارتی روپے، دوسرے روز 22 ہزار 518 بھارتی روپے، تیسرے روز 13 ہزار 485 بھارتی روپے اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

یوں 4 روز میں فلم ’رادھے‘ کی مجموعی کمائی 59 ہزار 920 بھارتی روپے رہی۔

دوسری جانب فلم ’رادھے‘ کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں