1,011

اسرائیل کی حمایت فیس بک کو مہنگی پڑگئ

واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) فیس بک کو اسرائیل کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا۔ لوگوں نے فیس بک کے بانی کو نانی یاد کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کو پوری دنیا سے پلے سٹور پر 1 سٹار ریٹنگ ملنے پر شدید نقصان کا سامنا ہے۔ فس بک کے شئرز میں چھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئ ہے جس سے کمپنی کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے فیس بک کے لئے یہ نفرت تب شروع ہوئ جب کچھ دن قبل “یروشلم پریئر ٹیم” نامی ایک پیج تیزی سے فیس بک پر وائرل ہوا اور کروڑوں صارفین نے نوٹ کئیا کہ انھیں بغیر بتائے ہی اس پیچ کو فالو کروا دیا گیا ہے جس سے نفرت اور غصے کی ایک آگ پھیل گئ۔ صارفین کی کثیر تعداد نے اس پرفیس بک انتظامیہ کو میسجز بھیج کر شدید احتجاج کئیا جس پر بالآخر فیس بک انتظامیہ کو یہ پیج بند کرنا پڑا۔ مگر ساتھ ہی ساتھ فلیسطین میں اسرائیلی جرائم کو بینقاب کرنے والے پیجز بھی بلاک کر دئے گئے۔ فیس بک کی ان جانبدارانہ پالیسیوں پر صارفین نے پلے سٹور پر 1 سٹار ریٹنگ دی جس سے فسبک ایپ کی ریٹنگ محض 24 گھنٹوں میں 4۔5 سے 2 پر آگئ اور انتظامیہ شدید بحران کا شکار ہو گئ۔ واضح رہے کہ انڈرائڈ ایپ صارفین کسی بھی ایپ کو پلے سٹور پر ریٹنگ دیتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ 5 ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں