370

اسرائیل کی حمایت پر ٹویٹر کی بھی شامت آگئ

واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) اسرائیل کی حمایت پر فیس بک کے بعد ٹوٹر کی بھی شامت آگئ۔ ٹوٹر نے “بلو بیج ویریفیکیشن” سروس کھول دی۔ اس دوران ٹوٹر نے اکاؤنٹ ویریفیکیشن کروانے والوں کے لئےنئ پالیسی کا اعلان کر دیا جس پر صارفین نے ٹوٹر کو آڑھےہاتھوں لے لیا۔ نئ پالیسی میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایسے تمام اکاونٹس ویریفائ نہیں کئے جائیں گے جو دہشرگردی، نفرت یا تشدد پر مبنی پوسٹس کرتے ہیں۔ صارفین اس بات پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ سب سے پہلے اسرائیل اور اسکی ڈفینس فورسز کے اکاؤنٹس کو بلاک کئیا جائے کیونکہ غزہ میں آگ و خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جسے اسرائیل اور اسکی فورسز اپنے ٹوٹر اکاؤنٹس سے پوری دنیا کو دکھا رہی ہیں۔ صارفین کے شدید رد عمل پر ٹوٹر انتظامیہ چپ ہے اور اس بات سے انکی منافقانہ پالیسیز اور رویہ سامنے آرہا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تمام کمیونٹی سٹینڈرڈز صرف مسلمانوں کے لئے ہیں جبکہ دہشتگرد اسرائیل کو سب کچھ دکھانے کی کھلی چھوٹ ہے اور اس پر کوئ پالیسیز لاگو نہیں ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں