407

کوئ دروازہ بھی زور سے بند کرے توڈرجاتی ہوں شائد بم گراہے۔ فسلطینی لڑکی جنگ کے بعدشدید ذہنی خوف کا شکار

غزہ (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) فلسطین میں ملعون اسرائیل نے بمباری تو روک دی مگر معصوم فلسطینی شدید ذہنی خوف میں مبتلا ہیں۔ فلسطینی صحافی آیا اسلیم اس حوالے سے اپنے تجربات بتاتی ہیں۔ آیا اسلیم نے اپنے پیغام میں بتایا کہ رات میں اگر کوئ گاڑی سڑک پر تیزی سے گزرے یا ہوا کھڑکی سے زور سے ٹکرائے یازمین پر کچھ گر جائے یا پھر کوئ زور سے دروازہ بھی بند کردے تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں کیونکہ یہ سب بم گرنے کی آوازیں ہیں جن سے ہم چاہ کر بھی جان نہیں چھڑوا پا رہے۔ واضح رہے آیا اسلیم وہ نڈر فلسطینی خاتون صحافی ہیں جنھوں نے غزہ پر لمحہ بالمحہ ہوتی بمباری سے پوری دنیا کو آگاہ رکھا اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔ کئ بار یہ خاتون صحافی خود بھی موت کے منہ میں جاتے جاتے بچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں