362

بحریہ ٹاؤن ہسپتال موت بانٹنے لگا۔ خاتون کے پییٹ میں اوزار چھوڑدئے، شکایت کرنے پر دھمکیاں

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) بحریہ ٹاؤن آئے دن قوانین کی دھجیاں اڑانے پر میڈیا کی زینت بنتا رہتا ہے۔ مگر اب تو اسنے انسانی جانوں سے بھی کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ ۔ بحریہ ٹاؤن ہسپتا کے ڈاکٹرز بھی قصائ بن گئے۔ معروف یو ٹیوبر رحیم پردیسی کی بیوی موت کے منہ سے واپس آئ۔ رحیم پردیسی نے تمام اعلیٰ ایوانوں کے دروازے انصاف کے لئے کھٹکھٹائے مگر کسی نے بھی ایک نا سنی۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے شکایت کرنے پر دھمکیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی اپنی بیوی کو لے کر لاہور بحریہ ہسپتال گئے جہاں انکی بیوی کا زچگی کا کیس ڈیل ہونا تھا۔ پہلے تو انتظامیہ زور دیتی رہی کہ یہ نارمل ڈلیوری نہیں ہے اور انھیں آپریشن کرنا پڑے گا۔ تاہم دونوں کے زور دینے پر انتظامیہ نارمل ڈلیوری پر بدلنخواستہ راضی ہوئ۔ ڈاکٹر فائقہ سلیم نے ڈلیوری کی۔ بعد ازاں خاتون کے پیٹ میں شدید درد رہنے لگا اور انکی حالت خراب ہو گئ۔ قیرب ایک ہفتے بعد خاتون کو اسی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں کسی اور ڈاکٹرنے انھیں دیکھا تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ خاتون اب تک زندہ کیسے ہے؟ بعد ازاں ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کے پیٹ میں چھ کپڑے موجود ہیں جو ڈلیوری کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کپڑوں سے پیٹ میں کافی زخم بن چکے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر کے مطابق جان بچ جاتا ایک معجزہ تھا۔ دونوں نے بحریہ ٹاؤن کی اعلیٰ انتظامیہ تک سے رابطہ کئیا مگر انھیں الٹا ذہنی ٹارچر کئیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئییں۔ مجبور ہو کر دونوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ویڈیو بنا کر اس جرم کا پردہ چاک کر دیا۔ انکی تفصیلی ویڈیو درج ذیل لنک میں دیکھی جا سکتی ہے۔

https://www.facebook.com/rahimpardesii/videos/475580633660727

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں