لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پنجاب پولیس کانسٹیبلز کی شدید کمی کا شکار۔ پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبلز کی فوری ضرورت۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے آئ جی پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کانسٹیبلز کی 1 لاکھ 39 ہزار سیٹوں میں سے 10 ہزار سیٹوں پر ابھی تک بھرتی نہیں ہو سکی۔ اس وقت 5300 کانسٹیبلز کی بھرتیاں جاری ہیں جبکہ اس کے با وجود 10 ہزار کی کمی برقرار ہے۔ آئ جی پنجاب کو صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ بھرتیوں کا عمل تیز کئیا جائے۔
412