419

کاش میری بھی وزیراعظم سے فون پربات ہوجائے۔ مکان کا قبضہ چھڑوانے کے لئے پولیس کے دھکے کھاتے بوڑھے شخص کی فریاد

سی ایل نیوز (لاہور) وزیر اعظم سے ایک خاتون کی مکان پر قبضہ چھڑوانے کے لئے کال پر بات ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے چند گھنٹوں میں سالوں سے دربدر ہوتی خاتون کا قبضہ واگزار کروا دیا۔ اس پر لاہور کے ایک بوڑھے شخص نے بھی حسرت سے خواہش ظاہر کی کہ کاش اسکی کال بھی وزیر اعظم سے مل جائے تو اسکے مکان کا قبضہ بھی واگزار ہو جائے۔

سی ایل نیوزنے کچھ عرصہ پہلے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک سابق فوجی کے مکان پر قبضہ کرنے کا واقعہ رپورٹ کئیا، مگر آج تک اس مکان کا قبضہ نا چھڑوایا جا سکا۔ تحقیق کے مطابق قبضہ کرنے والوں کا تعلق پی ٹی آئ سے ہے اور انھیں حکمران جماعت کے چند ایم پی ایز اور ایم این ایز کی سر پرستی حاصل ہے۔ سابق فوجی نے انٹرویو میں انکشاف کئیا تھا کہ ملزمان کے قبضہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ سی ایل نیوز کو دکھائ گئ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان سر عام دیواریں بھلانگ کر مکان میں داخل ہو رہے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کے پاس پیش ہونا بھی بے سود رہا اور سب نے آنکھیں بند کر لیں اور ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کرتے رہے۔ افسران کے پاس دردر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھوکر متاثرہ شخص دل کا مریض بن گیا۔ سابق سی سی پی او عمر شیخ نے بھی مدعی کا موقف تسلیم کئیا تھا اور ایس ایچ او کو کارروائ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا کہا مگر ایس ایچ او نے جھوٹی رپورٹ ارسال کر دی۔ موجودہ افسران مدگی کا موقف تسلیم کر رہے ہیں مگر کارروائ سے گریزاں ہیں کیونکہ حکمران جماعت کا نام آرہا ہے۔ متاثرہ شخص نے کیا انکشافات کئے دیکھئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں