کراچی ( سی ایل نیوز آن لائن) بحریہ ٹاؤن کراچی پر سندھ قوم پرست جماعتوں کا شدید حملہ۔ بحریہ ٹاؤن میں ہر طرف آگ ہی آگ۔ سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ طور پر غریب لوگوں کی زمینیں بدمعاشی سے قبضہ کرنے اورمالکان کو گولیاں مارنے کے خلاف بحریہ ٹاؤن کراچی کے باہر دھرنا دیا ہوا تھا۔ تاہم بحریہ ٹاؤن کے بدمعاش گارڈز کی طرف سے تشدد کرنے پر مظاہرین بپھر گئے اور حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن میں واقع گاڑیوں کے شو روم اور دیگر مارکیٹس میں آگ لگا دی گئ جس سے کروڑوں کا سامان اور املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کئ کلومیٹر دور سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائ دیا۔ مظاہرین ابھی تک دھرنا دئے ہوئے ہیں اور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
425