گھوٹکی (سی ایل نیوز آن لائن) گھوٹکی ٹرین حادثہ دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے نہیں ہوا۔ زخمی مسافر کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ زخمی مسافر نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ ملت ایکسپریس جو کراچی سے سرگودھا جارہی تھی، کا کلمپ خراب تھا۔ خرابی کے باعث ملت ایکسپریس کو کراچی کینٹ اسٹیشن پر روکا گیا تھا۔تاہم کلمپ کو درست کرنے کی بجائے جگاڑ لگا دیا گیا جس کے باعث گھوٹکی ٹریک پر جو کے پہلے سے ہی خستہ حال تھا، ٹرین کا وہ کلمپ ٹوٹ گیا اور ڈبے الٹ کر دوسری پٹڑی پر جاگرے اور دوسری طرف راولپنڈی سے آتی ہوئ سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئے۔ ٹکرانے کے بعد حادثہ پہلے سے زیادہ شدید ہوگیا۔ اب تک کی اطلاعات کےمطابق اس المناک حادثے میں 36 مسافر ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
385