398

میری جان کو پولیس سے خطرہ ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائ کورٹ نےکس کیس میں یہ ریمارکس دئے؟

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائ کورٹ قاسم خان نے شہری کی جائداد پر قبضہ کے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائ کورٹ قاسم خان نے کہا کہ کیوں نا ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کو 6 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا جائے۔ قاسم خان نے یہ ریمارکس شہری کی جائداد پر پولیس قبضہ کے خلاف دئے۔ قاسم خان نے یہ بھی کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس میرا جینا حرام کر دے گی۔ انکا کہنا تھا کہ 5 جولائ کے بعد اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار پولیس ہو گی۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی نے چیف جسٹس سے غیر مشروط معافی چاہی جسے قاسم خان نے مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل ایس پی صدر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں