458

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس 2 سال کے لئے بند کر دئے۔

ین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔

فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکا کے سابق صدر کا اکاؤنٹ  جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ٹرمپ کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا‘۔

فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ’ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے، ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے‘

نہوں نے کہا کہ ’ہم نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں دو سال کے لیے قید کردیا ہے، آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا‘۔

نائب صدر نے وضاحت کی ’فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں