مہاراشٹر (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) بھارت میں جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ ترین وڈیو میں بھارتی جنونی انتہا پسند افراد ایک مسلمان لڑکے کو صرف اس وجہ سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ اس نے کرتہ شلوار پہن رکھا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئ افراد لڑکےپر بدترین تشدد کرر ہے ہیں جبکہ پیچھے سے ایک موٹر سائکل والا سیدھا اس پر موٹر سائکل چڑھا دیتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارت میں تین مسلم نوجوانوں کو انتہا پسند جنونی ہندوؤن نے گائے چوری کے الزام میں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
420