402

اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیرچلے گا۔ ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب

کیلیفورنیا (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) واٹس ایپ اب انٹرنیٹ کے بغیر چلے گا۔ واٹس ایپ نے نیا فیچر لانچ کر دیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے جس میں صارفین  اپنے اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سسٹم کے اس فیچر کی بدولت آپ اپنے اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے جبکہ آئی پیڈ سپورٹ بھی جلد دستیاب ہوگی۔

ملٹی ڈیوائس فیچر کے بعد واٹس ایپ کو بھی فیس بک میسنجر کی طرح متعدد ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

لیکن یہ فیچر کس طرح استعمال ہوگا اب کمپنی کی جانب سے باقاعدہ طور پر بتادیا گیا ہے۔

1۔ صارفین واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس بیٹا کا حصہ ہیں وہ ایک فون اور 4 دیگر ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کو لنک کرسکتے ہیں۔

2۔ ایک بار لنک ہونے کے بعد واٹس ایپ ان ڈیوائسز پر کام کرتی رہے گی چاہے مرکزی ڈیوائس یعنی فون بیٹری چارجنگ ختم ہونے پر بند ہوجائے یا اس پر انٹرنیٹ تک رسائی نہ بھی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں