364

بیٹے کو فائرنگ سے بچانے کے لئے ماں گولیوں کے آگے آگئ۔ لاہورمیں قتل کی اندھوناک واردات

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کے علاقے کریم پارک میں یتیم لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ عمر نامی لڑکا اپنے بھائ اور ماں کے ساتھ گھر میں واقع آٹا چکی چلا کر گزارا کرتے تھے۔ محلے کا ایک بدمعاش جسکا گھر ساتھ ہی واقع تھا اس چکی کی آواز سے نالاں تھا۔ بارہا دوکان پر آکر ماں بیٹوں کو دھمکیاں دے کر گیا کہ چکی بند کردو ورنہ اچھا نا ہوگا۔ تاہم بیچاروں کا کوئ اور ذریعہ معاش نا تھا لہٰذا وہ کام کرتے رہے۔ گزشتہ روز وہ بدمعاش موقع پر آیا اور بد تمیرزی کرتے ہوئے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے حافظ عمر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ فائرنگ ہوتی دیکھ کر ماں کی ممتا بھی تڑپی اور ماں فائرنگ کے راستے میں آگئ جس سے وہ بھی شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں داخل ہے۔ پولیس نے ا س واقع کاتاحال کوئ نوٹس تک نا لیا۔ زیر نظر تصویر میں قاتل کو واضح طور پر گولیاں برساتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک تصویر میں ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لئے بھاگتی ہوئ قاتل کے سامنے جا کھڑی ہوئ۔

https://twitter.com/HniaziISF/status/1406976883204530180

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں