417

سینیٹرعثمان کاکڑکی موت طبعی نہیں۔ اہل خانہ نے بڑامطالبہ کردیا

اسلام آباد (سی ایل نیوز) سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے اہل خانہ نے بڑا مطالبہ کر دیا۔ اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔ اہل خانہ نے ڈپٹی سپیکر سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے مطالبہ کئیا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے۔

علاوہ ازیں عثمان خان کاکڑ کے بیٹے نے بھی وڈیو بیان جاری کئیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ انکے والد کو بڑی چالاکی سے قتل کئیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں پتا ہے یہ قتل کس نے اور کیوں کئیا، ان خدشات کا اظہار والد سینیٹ میں بھی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں