370

بڑے ملک نےسفری پابندیوں پرپاکستان کو خوشخبری جبکہ بھارت کو جھٹکادےدیا

ٹورنٹو (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں۔ کینیڈین حکام نے پی آئ اے کو یکم جولائ سے عام فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی۔ تاہم کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس ضمن میں چند ہدایات جاری کی ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو لوگ کرونا ویکیسن لگوا چکے ہیں وہ کرونا سرٹیفیکیٹ دکھا کر کینیڈا داخل ہو سکتے ہیں جبکہ بغیر ویکسین کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم دوسری طرف کینیڈا نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں۔ کینیڈیا نےبھارت پر عائد سفری پابندیوں میں اضافہ کر دیا۔ کینیڈین حکام کے مطابق بھارت پر سفری پابندیوں میں 22 جولائ تک توسیع کر دی گئ ہے جسکی وجہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں