اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئ اے) کے سائبر کرائم سرکل کو نئ پریشانی کا سامنا۔ آن لائن فراڈ اور ہراسگی کی روزانہ ہزاروں شکایات موصول ہونے کے باعث سائبر کرائم سرکل کے سرور میں جگہ ختم ہوگئ۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایف آئ اے سائبر کرایم سرکل کو روزانہ ہزاروں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ آن لائن فراڈ اور ہراسگی کے انسداد کا واحد ادارہ یہی ہے اس لئے ادارے کے سرور پر بہت بوجھ ہے۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ عوام کے علاوہ پولیس کی طرف سے بھی شکایات درج کرائ جاتی ہیں جس سے ان پر بہت بوجھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو پولیس میں بھی اس سطح کے ادارے بنانے چاہئیں تاکہ ایف آئ اے پربوجھ کم ہو۔
429