اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے ایک بیان کی اس وقت بہت دھوم ہے جس میں دعویٰ کئیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کےمطابق انھوں نے استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا میں متعارف کروایا۔ آپکو بتاتے ہیں کہ خود استاد نصرت فتح علی خان اس بارے میں کیا کہتے تھے۔ نصرف فتح علی خان نے اس بارے میں ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر عمران خان کو اپنی غزل کے چند اشعار پیش کئے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ اشعار میرے محسن، میرے دوست اور میرے انتہائ عزیز ساتھی عمران خان صاحب کی خدمت میں پیش ہیں۔ انسان دوست اور محسن اسے ہی مانتا ہے جس نے اس پر کوئ احسان کئیا ہو اور نصرف فتح علی خان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کو اپنا محسن کہا۔
520