410

سفری پابندیوں کےباعث پاکستان میں پھنسےافرادکس طرح خلیجی ممالک میں واپس جاسکتےہیں؟ آسان طریقہ

کراچی (سی ایل نیوز وب ڈیسک) کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث سینکڑوں پاکستانی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث اپنے ملک میں پھنس چکے ہیں اور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ان میں سے درجنوں افراد کے ویزے ایکسپائر ہونے کے نزدیک ہیں جس سے انکی نوکریوں کو بھی خطرہ ہے۔ سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک سے ہیں اور سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکتے۔

آج ہم آکی یہ مشکل آسان کئے دیتے ہیں اور آپکو بتاتے ہیں کہ کونسے متبادل طریقے اپنا کر آپ با آسانی خلیجی ممالک میں واپس جا سکتے ہیں۔ اس وقت سعودیہ اور متحدہ عرب امارات میں جانے والے پاکستانی افراد بحرین کا روٹ استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ان ممالک نے بحرین کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہاں سے لوگ ان ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ بہت سے افراد گروپس کی شکل میں بحرین کی فلائٹ کے ذریعے لوگوں کو وہاں لیجانے کی آفر کررہے ہیں، مگر ہاں اس طریقے میں آپکے اخراجات تھوڑے بڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی نوکری بچانا چاہتے ہیں تو اس وقت یہی ایک طریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں