385

لاہورمیں پولیس چوکی بیچنے کا معاملہ۔ سپریم کورٹ نے ہائ کورٹ کو ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کے خلاف کارروائ سے روک دیا

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) سپریم کورٹ نے لاہور ہائ کورٹ کو ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمٰن بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائ سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمٰن بگٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئ جس میں موقف اختیا کئیا گیا کہ لاہور ہائ کورٹ کو غلط حقائق بتا کر گمراہ کئیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد شاہ نے کی۔ ججز نے درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے لاہور ہائ کورٹ کے شوکاز نوٹس کو معطل کر دیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں