ڈیرہ غازیخان (سی ایل نیوز آن لائن) ڈیرہ غازی خان میں بدنام زمانہ ڈاکو پولیس ملازم اکرم حجانہ کی آڈیو کال لیک ہوئ ہے۔ آڈیو میں اکرم حجانہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کو ہدایات دے رہا ہے کہ بنک کی کیش لیجانے والی گاڑی کو کس وقت اور کہاں پر کس طریقے سے لوٹنا ہے۔ اکرم واضح طور پر بول رہا ہے کہ پولیس اور عوام کا کوئ ڈر نہیں، سکون سے ڈکیتی مارنا۔ موصوف کے بارے میں علم ہوا ہے کہ جناب اس وقت پنجاب پولیس کے حاضر سروس ملازم ہیں اور ایک کانسٹیبل ہوتے ہوئے پولیس گارڈز اسکے ساتھ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکپتن میں ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو دن دھاڑے سر عام لوٹا تھا اور مزاحمت پر سر عام کار سواروں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ڈاکو عوام کے سامنے 50 لاکھ نقدی آرام سے گاڑی سے نکال کر لے گئے تھے۔