404

اسرائیل نےانتہائ مہارت سےصحرامیں کاشتکاری کی۔ کسان کنونشن میں وزیراعظم اسرائیل کی تعریفیں کرتےرہے

اسلام آباد( سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کسان کنونشن میں اسرائیل کی مثال دے کر لوگوں کو مرعوب کرتےرہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے انتہائ مہارت سے صحرا کو ہریالی میں تبدیل کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کسان کنوشن سے خطاب کررہےتھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی ہی اصل نیشنل سیکورٹی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 7فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ ہمیں ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرنے ہونگے۔ تاہم عوام وزیر اعظم کی اسرائیل کی مثال پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل ہر روز معصوم فلسطینیوں پر بدترین بمباری کرکےانھیں شہید کررہا ہے۔ آج بھی اسرائیلی طیاروں نے غزا پر بمباری کرکے 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں