اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک الفاظ میں وارننگ دے دی۔ پاکستانی ہوتے ہوئے پاکستان کے دشمنوں کو کھلے الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نواز شریف نے مجھ پر تنقید کی میں نے برداشت کی مگر فوج کے ادارے پر تنقید ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے یہ بات پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ میں کہی۔ بریفنگ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ علی وزیر کو معاف کردیا جائے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج ادارے پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی، علی وزیر میڈیا پر آکر معافی مانگیں۔ محسن داوڑ کو جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پشتون ہماری فوج کا 40٪ ہیں تو ہم کس طرح انکے خلاف جا سکتے ہیں؟ جسکا محسن داوڑ کے پاس کوئ جواب نا تھا۔
364